اسلام آبادعلاقائی

اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں کی چیئرمین سی ڈی اے سے ملاقات

اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدرشعیب شاہین اور اسلام آبادڈسٹرکٹ بار کے صدر حفیظ اللہ یعقوب نے عہدیداران  کے ساتھ کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے بار کے عہدیداران کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔  بار کے عہدیداران نے ماضی قریب میں سی ڈی اے کے مختلف اقدامات کو سراہا۔  انہوں نے ایف 8 اور جی 10 عدالتوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے تجاویز پیش کیں۔  نائنٹی تھری کورٹس کے قیام کے لئے اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون میں جاری تعمیراتی سرگرمیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزیدبرآں ملاقات کے دوران جی 10 میں مدعی اور وکلاء کے لیے سہولتی مرکز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا .اس ضمن میں فےصلہ کیا گیا کہ اگلے ہفتے میں فالو اپ میٹنگ کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker