پاکستانٹاپ سٹوری

یکم جنوری سے بجلی کا نیا ٹیرف 27.30 روپے فی یونٹ کرنے کی تجویز

اسلام آباد :ملک میں یکم جنوری 2027 سے بجلی کا نیا ٹیرف 27.30 روپے فی یونٹ ہونے کا امکان ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے سال 2027 کیلئے بجلی کی خریداری کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی، اگلا سال بھی بجلی صارفین پر بھاری ہی رہے گا، سال 2027 میں بجلی کی خریداری میں 19 ارب روپے سے زائد کیپسٹی چارجز ہیں۔
سی پی پی اے کی درخواست کے مطابق سال 2027 میں 3 ہزار 439 ارب بجلی کی خریداری کی قیمت ہوگی جس میں 19 سو 14 ارب روپے کیسپٹی پیمنٹس کی مد میں ادا کئے جائیں گے، باقی سال 2027 میں بجلی کی فیول کاسٹ کا 12 سو ارب روپے سے زائد کا تخمینہ ہے۔
اس کے علاوہ آپریشن اینڈ مینٹیننس کاسٹ 70 ارب روپے سے زائد اور 248 ارب سے زائد ٹرانسمشن چارجز کی مد میں ادا کیے جائیں گے۔
درخواست میں یکم جنوری 2027 سے بجلی کا نیا ٹیرف 27 روپے 30 پیسے فی یونٹ ہونے کا امکان ہے، آئیڈل کیس میں پاور پرچیز کا فی 25 روپے 88 پیسے کی دوسری تجویز ہے، سی پی پی اے نے چھ مختلف تجاویز نیپرا اتھارٹی کے پاس جمع کرائی ہیں، نیپرا اتھارٹی اوسط قیمت کا تعین کرے گی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 2 نومبر کو درخواست پر سماعت کرے گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker