
اسلام آباد: شیخ عبدالرؤف کی وفات پر سینیئر حریت رہمنا شیخ عبدالمتین سے مختلف سیاسی و حریت رہنماؤں اور سماجی شخصیات نے اظہارِ تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر سینیئر حریت رہنما الطاف بٹ ، چیئرمین اتحادِ اسلامی و حریت کانفرنس کے سینیئر رہنما سید منظور احمد شاہ، میر کشمیری یوتھ ویلفیئر گروپ کے چیئرمین میر محمد نواز اور سیاسی و سماجی شخصیت بشیراللہ خان انقلابی سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔
شرکاء نے شیخ عبدالرؤف کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سینیئر حریت رہمنا شیخ عبدالمتین اور اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کی۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت، درجاتِ بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ شیخ عبدالرؤف کی وفات ایک بڑا سانحہ ہے، ان کی خدمات اور وابستگی کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔



