تجارت

اسلام آباد چیمبرآف کامرس نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ کو بھیج دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے مالی سال 2024-25کیلئے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ کو بھیج دیں۔
صدر آئی سی سی احسن بختاوری نے تجویز دی کہ ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کیلئے بزنس کمیونٹی سے مشاورت، ضلعی سطح پر مشترکہ کمیٹیوں کا قیام عمل میں لا یا جائے،
ٹیکس چوری میں ملوث افراداور عناصر کیخلاف سزا اور جزا کا قانون لاگو کیا جائے،
سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے انویسٹرز کو مراعات اور بجٹ میں تاریخی پیکج لایا جائے،
بینک اکاونٹ کھولنے ، املاک اور گاڑیوں کی خریدوفروخت کیلئے این ٹی این لازمی قرار دیا جائے،
نان فائلرز کو فائلر بنانے کیلئے انکے لئے بجٹ میں ایمنسٹی اسکیم متعارف کروائی جائے،
معیشت میں نقدر قوم کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے معیشت کو مکمل طور پر دستاویزی شکل دی جائے،
صدر آئی سی سی آئی نے مطالبہ کیا کہ برآمدات میں اضافے کیلئے توانائی کی قیمتوں کو کم کرتے ہوئے صنعتی ایمرجنسی ڈکلیئر کی جائے،
پیداواری لاگت کو کم کرنے کیلئے توانائی کی قیمتوں کو خطے کے دیگر ممالک کے برابر لایا جائے،
ملک میں بڑے ٹیکس پیئرز اور بزنس مینوں کو اعلی سطح پر قومی ایوارڈز سے نوازا اور رول ماڈل کا درجہ دیا جائے،
سالانہ اربوں روپے کے خسارے کا شکار حکومتی اداروں کی نجکاری کا عمل تیز کیا جائے،
ایف بی آر میں اصلاحات کے عمل کو تیز ، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے،
ایسے ریٹیلرز کو مصنوعا ت کی فراہمی پر پابندی لگائی جائے جن کے پاس این ٹی این نمبر نہیں،
بلند شرح سود کاروباری سرگرمیوں کی راہ میں بڑی رکاوٹ، کم کر کے سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے،
معاشی بحالی کے سفر کوپائیدار ترقی تک لیجانے کیلئے نجکاری، برآمدات میں فروغ جیسے اقدامات ناگزیر ہیں،
ٹیکس نظام میں اصلاحات ،نئے قوانین کے نفاذ کیلئے بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو اہمیت دینے کی ضرورت ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker