بین الاقوامی

چین ،یونیورسٹی طلبہ کے اے آئی تخلیقی فن پاروں کی عالمی نمائش گوانگ جو میں شروع

بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ ، جِنان یونیورسٹی اور چائنا نیشنل انوویشن اینڈ ڈویلپمنٹ اسٹریٹجی ریسرچ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے "ایشیا پیسیفک نوجوانوں کا اقدام: ایشیا پیسیفک کے مستقبل کا مشترکہ نقشہ” کے عنوان سے یونیورسٹی طلبہ کے اے آئی تخلیقی فن پاروں کی عالمی نمائش جِنان یونیورسٹی میں شروع ہوگئی۔

یہ سرگرمی "ایشیا پیسیفک کے ہم نصیب سماج کی تعمیر اور مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے” کے موضوع پر مرکوز ہے۔ اپیک کے 33ویں غیر رسمی سربراہ اجلاس سے قبل اس نمائش کے ذریعے ایشیا پیسیفک کے نوجوانوں کے لیے بین الاقوامی فنکارانہ تبادلے اور فکری مکالمے کا ایک پلیٹ فارم فراہم کیا گیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker