بین الاقوامی

چین میں نیو انرجی گاڑیوں کی فروخت میں مسلسل اضافہ

بیجنگ :چائنا ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کی جانب سے 11 نومبر کو جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں چین میں گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت دونوں 30 لاکھ سے تجاوز کرگئیں اور گزشتہ ماہ کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ان میں نیو انرجی گاڑیوں کی فروخت کا تناسب مسلسل بڑھ رہا ہے۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں چین میں نیو انرجی گاڑیوں کی پیداوار 20 لاکھ 17 ہزار جبکہ فروخت 19 لاکھ 40 ہزار رہی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بالترتیب 13.8 فیصد اور 13.1 فیصد زیادہ ہے۔ نیو انرجی گاڑیوں کی نئی فروخت کا مجموعی نئی گاڑیوں کی فروخت میں حصہ 64.3 فیصد تک پہنچ گیا۔

رواں سال کے آغاز سے چین کی گاڑیوں کی مارکیٹ میں نیو انرجی گاڑیوں کی اہمیت مسلسل مستحکم ہوئی ہے اور مجموعی فروخت میں ان کا حصہ بھی بڑھ رہا ہے۔ جنوری سے اکتوبر تک یہ تناسب 54.8 فیصد تک پہنچ گیا۔ صرف اکتوبر میں نیو انرجی مسافر گاڑیوں کا ملکی مارکیٹ میں حصہ 70 فیصد سے بھی تجاوز کرگیا۔

متعلقہ حلقوں کا کہنا ہے کہ چین میں نیو انرجی گاڑیوں کی فروخت میں مسلسل اضافہ کوئی قلیل مدتی رجحان نہیں بلکہ صنعتی ٹیکنالوجی میں مسلسل جدت، مصنوعات کے معیار اور مسابقتی صلاحیت میں بہتری اور مارکیٹ میں صارفین کی بڑھتی ہوئی قبولیت کے مشترکہ اثرات کا نتیجہ ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker