
اسلام آباد(آئی پی ایس ) بہارہ کہو سے مری جانے والی تیز رفتار گاڑی پیٹرول پمپ کے بورڈ سے ٹکر گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حادثے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک فرد شدید زخمی ہو گیا۔ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں حمزہ ممتاز، فرحان عباسی جبکہ ایک شخص نامعلوم ہے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گاڑی میں سوار افراد بہارہ کہو سے مری جارہے تھے۔





