اسلام آباد ۔۔۔ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے سرکاری ملازمتوں میں تقرری کے لئیے عمر کی بالائی حد 35 سال سے بڑھا کر 40 سال مقرر کرنے کی سمری پر دستخط کرکے اس کی باقاعدہ منظوری دیدی۔ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے کہا کہ دنیا بھر کے ساتھ پاکستان میں بھی کرونا کی وباء کے باعث نوجوانوں کو ملازمتوں کے حصول کے لیے مشکلات کا سامنا ہےان مسائل پر قابو پانے کے لئے صوبائی حکومت کے ساتھ مشاورت کے بعد عمر کی بالائی حد کو 35 سے بڑھا کر 40 مقرر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے 35 سال سے زائد بیروزگار نوجوانوں کو ملازمتوں کے حصول کا موقع ملے گا۔
Related Articles
سیرتِ مصطفیٰ ﷺ کو عملی زندگی کا دستور بنانا ہی جشنِ میلاد کا حقیقی تقاضا ہے: چودھری شفقت محمود
جمعہ, 28 اگست, 2026
شہریوں کو مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جائے: چوہدری شفقت محمود
منگل, 18 اگست, 2026
سنگین مقدمات میں مطلوب ملزم فرجاد ارشد عرف فاری 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
پیر, 22 جون, 2026
