بین الاقوامیٹاپ سٹوری

یمنی فوج کا حوثیوں کے خلاف آپریشن فجرِالیمن جاری، 427 جنگجو ہلاک

صنعا: یمنی فوج کا حوثیوں کے خلاف آپریشن فجرِالیمن جاری ہے، تازہ کارروائی میں 427 جنگجو ہلاک ہوگئے۔
یمنی مسلح افواج نےآپریشن فجرِالیمن کےتحت حوثی باغیوں کےخلاف بڑی کارروائیوں کا دعویٰ کیا ہے، گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران حوثی قیادت، اجتماعات اور فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیا، حوثیوں کی کمک، فوجی ٹھکانوں اور رسد کے ذرائع پر بھی حملے کیے گئے۔یمنی فوج کا کہنا ہے کہ صوبہ الجوف کے مختلف محاذوں پر کئی اہم مقامات اور سٹریٹجک پوزیشنز کا کنٹرول حاصل کرلیا گیا، آپریشن کےتحت 24 گھنٹوں میں 427 حوثی جنگجو ہلاک کیے گئے جبکہ 142 فوجی گاڑیاں، جنگی سازوسامان اور نقل وحمل کے ذرائع بھی تباہ کیے گئے۔
یمنی فوج نے مجموعی طور پر آپریشن فجرِ الیمن کے تحت حوثیوں کے خلاف ایک ہزار 119 کارروائیاں کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker