گلگت (آئی پی ایس) صوبائی وزیر اطلاعات،منصوبہ بندی و ترقی فتح الله خان کی زیر صدارت دبئی ایکسپو 2020ء کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں محکمہ زراعت،محکمہ ماہی پروری،محکمہ جنگلات،محکمہ سیاحت و ثقافت اور دیگر متعلقہ محکمہ جات نے اپنے اپنے محکموں کی جانب سے بنائی گئی دستاویزی فلموں کو دکھایا گیا جس کا مقصد زراعت، ٹراؤٹ مچھلی،سیاحت،ماہی پروری،جڑی بوٹیاں،ڈرائی فروٹس،چیریز،اور دیگر اشیاء کی بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی کو ممکن بنانے اور ان شعبے میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنا تھا۔اجلاس میں صوبائی وزیر فتح اللہ خان دستاویزی فلموں کا بغور جائزہ لیا اور اس اہم عالمی ایونٹ میں گلگت بلتستان کا بہتر تشخص اور یہاں کی سیاحت و ثقافت سمیت دیگر شعبوں کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو بہترین انداز میں پیش کرنے کی سعی اور خطے کی حقیقی تشخص اجاگر کرنے کی عکاسی کو سراہا۔ صوبائی وزیر اطلاعات،منصوبہ بندی و ترقی فتح الله خان نے اس موقع پر کہا کہ دبئی ایکسپو 2020 میں گلگت بلتستان کے مختلف محکموں کی جانب سے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے اور مقامی اشیاء کی بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی کو ممکن بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دبئی ایکسپو2020ء گلگت بلتستان میں سرکایہ کاروں کی توجہ مبذول کرانے کیلئے بین الاقوامی سطح کا ایک انتہائی اہم پلیٹ فارم ہے۔ اس پلیٹ فارم سے بھرپور مستفید ہونے کیلئے متعلقہ محکمے مکمل تیاری کے ساتھ شرکت کریں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان کی خواہش اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے ویژن کے مطابق ہمارا خوبصورت خطہ سیاحت کا حب بنے گا اور دنیا سرمایہ کاری کیلئے ان علاقوں کا رخ کرے گی۔
Related Articles
ایف پی سی سی آئی اور آئی سی سی آئی ایم اے کے درمیان دوطرفہ تجارت اور معاشی تعاون کے فروغ کے لیے معاہدے پر دستخط
جمعرات, 6 اگست, 2026
قطری سرمایہ کار توانائی، آئی ٹی، زراعت اور سیاحت میں سرمایہ کاری کریں، صدر ایف پی سی سی آئی
منگل, 4 اگست, 2026
انٹرنیشنل کمرشل کورٹ کا قیام پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز ہوگا، عاطف اکرام شیخ
منگل, 21 جولائی, 2026
پاکستان اور دبئی لاجسٹک شعبے میں تعاون کو فروغ دے کر باہمی تجارت کو کئی گنا بڑھا سکتے ہیں، عاطف اکرام شیخ
پیر, 20 جولائی, 2026
پاکستان کو اس وقت سرمایہ کاری، روزگار کے مواقعوں اور معاشی استحکام کی اشد ضرورت ہے، صدر ایف پی سی سی آئی
بدھ, 15 جولائی, 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم! ایک لاکھ 85 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور
جمعرات, 2 جولائی, 2026