پاکستانٹاپ سٹوری

مہمند: انسداد پولیو ٹیم کی ڈیوٹی پر جانیوالے 2 پولیس اہلکار فائرنگ سے شہید

مہمند میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح ملزمان نے مہمند کے علاقے ڈاگ تمانزئی میں انسداد پولیو مہم کی ڈیوٹی پر جانے والے پولیس اہلکاروں پرفائرنگ کی جس سے 2 پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی بھی ہوا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکابندی کردی گئی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker