آسٹریلیا کے سابق لیگ سپنر شین وارن پروفیشنل کرکٹ کو سالوں پہلے خیرباد کہہ چکے ہیں اور اب کمینٹری کے شعبے سے وابستہ ہیں لیکن اب بھی وہ نئے تنازعات کھڑے کرنے سے باز نہیں آتے۔شین وارن کا شمار اپنے وقت کے کامیاب ترین لیگ سپنرز میں ہوتا تھا اور ٹیسٹ کیریئر میں 700 وکٹیں ان کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔لیکن اگر ان کے کیریئر پر نظر ڈالی جائے تو وہ مختلف تنازعات سے بھرا ہوا ہے۔ انہیں 2003 میں ممنوعہ ادویات کے استعمال پر ورلڈ کپ سے قبل ایک سال کی پابندی کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔آسٹریلین لیگ بگ بیش میں ویسٹ انڈین کھلاڑی مارلن سیموئلز سے ان کا جھگڑا آج بھی یوٹیوب پر محفوظ ہے۔ جس میں شین وارن ویسٹ انڈین کھلاڑی کے لیے نازیبا الفاظ کرتے ہوئے اور ان کی شرٹ کھینچتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔اب انہوں نے علیم ڈار کو برا امپائر کہہ کر اپنے پاکستانی مداحوں کو بھی ناراض کر لیا ہے۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انگلش کھلاڑی سٹیورٹ براڈ آسٹریلوی بولر ایشٹن اگر کی گیند پر سلپ میں کیچ آوٹ ہوگئے ہیں لیکن پاکستانی امپائر علیم ڈار انہیں آوٹ نہیں دیتے۔اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے شین وارن نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ علیم ڈار کتنے برے امپائر تھے اور کتنے غلط فیصلے انہوں نے دیے۔
Related Articles
ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 نے یو اے ای کرکٹرز کے لیے نئی راہیں کھول دیں: محمد روہید
بدھ, 22 جولائی, 2026
اسلام آباد میں ملک کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کی راہ ہموار، 8.9 ارب روپے کی کامیاب بولی
منگل, 21 جولائی, 2026
فیفا ورلڈ کپ، آخری 5 منٹ میں بازی پلٹ گئی، ارجنٹائن نے انگلینڈ کا 60 سالہ خواب چکنا چور کر دیا
جمعرات, 16 جولائی, 2026


