بین الاقوامی

انڈونیشیا کی جکارتہ۔باندونگ ہائی اسپیڈ ریلوے کے تین سال مکمل

انڈونیشیا کی جکارتہ۔باندونگ ہائی اسپیڈ ریلوے کے آپریشن کے تین سال مکمل ہوگئے۔ ان تین برسوں کے دوران اس ریلوے پر مجموعی طور پر 58 ہزار 666 ہائی اسپیڈ ٹرینوں نے خدمات فراہم کی ، جن کے ذریعے 1 کروڑ 80 لاکھ سے زائد مسافروں نے سفر کیا۔ ٹرینوں نے 89 لاکھ کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ محفوظ طریقے سے طے کیا، جبکہ وقت کی پابندی کی شرح 99.4 فیصد رہی۔

جکارتہ۔باندونگ ہائی اسپیڈ ریلوے کی مجموعی لمبائی 142.3 کلومیٹر ہے اور اس پر ٹرینوں کی زیادہ سے زیادہ آپریشنل رفتار 350 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ اس منصوبے نے جکارتہ سے باندونگ تک سفر کا دورانیہ تین گھنٹے سے زائد سے کم کرکے صرف 46 منٹ کر دیا ہے۔

محفوظ آپریشن کو یقینی بنانے کے لیے چین اور انڈونیشیا کی مشترکہ آپریشنل ٹیموں نے انڈونیشیا میں زیادہ بارشوں اور زلزلوں سمیت موسمیاتی اور ارضیاتی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے حفاظتی خطرات کی نگرانی کے نظام اور قدرتی آفات سے بچاؤ کے آلات کا استعمال بڑھایا ہے۔ اس کے علاوہ ٹرینوں کی آمد و رفت اور متعلقہ آلات کی مسلسل نگرانی کی جاتی ہے، جبکہ ریلوے لائن کے محفوظ اور ہموار آپریشن کو یقینی بنانے کے لیے انڈونیشیا کے متعلقہ اداروں کے ساتھ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مشترکہ مشقیں بھی کی جاتی ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker