بین الاقوامیتازہ ترین

مغربی کنارے میں اسرائیلی قبضہ گیروں کا حملہ، فلسطینیوں سمیت امریکی صحافی زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں ابو فلاح میں اسرائیلی قابضین نے فلسطینیوں اور امریکی صحافی پر حملہ کر دیا۔
عینی شاہدین اور رپورٹوں کے مطابق تقریباً 80 نقاب پوش اسرائیلی آبادکاروں نے فلسطینی کسانوں پر دھاوا بول دیا۔

رپورٹ کے مطابق 63برس کی امریکی فوٹو جرنلسٹ ہیڈی لیوائن کو بھی تشدد کا نشانہ بن گئیں جو وہا کوریج کرہی تھی۔

صحافی ہیڈی لیوائن کے مطابق حملہ آور نے پتھر برسائے، زیتون کے باغات کو آگ لگائی اور انیہں زمین پر گرا کر لاٹھیاں ماریں اور لاتیں برسائیں۔

امریکی صحافی سے کیمرے اور دیگر سامان بھی چھین لیا گیا حتیٰ کہ انہیں فریکچر سمیت متعدد چوٹیں آئیں اور اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

اس ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے جبکہ ایک فلسطینی کو اسرائیلی فوج نے گولی مار دی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker