بین الاقوامی

چین کی اپیک میزبانی سے علاقائی مشاورت اور تعاون کو فروغ ملا، آسیان سیکرٹری جنرل

بیجنگ :رواں سال اپیک کا ” چائینیز ائیر ” ہے ۔ چار نومبر کو آسیان کے سیکرٹری جنرل کاو کیم ہورن نے چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیا۔انہوں نے کہا کہ ایشیا پیسیفک خطہ عالمی معیشت کی ترقی کا انجن ہے۔ ہمیں جس سمت پر ہمیشہ قائم رہنا چاہیے وہ کھلا پن ہے اور تجارت کے لیے کھلے ماحول کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔ اسی طرح جدت بھی انتہائی اہم ہے۔ ٹیکنالوجی عہد حاضر اور مستقبل میں اقتصادی ترقی کی بنیادی قوت ہوگی اور تمام فریق اس پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔
کاو کیم ہورن نے مزید کہا کہ رواں سال چین اپیک کا میزبان ہے اور چین نے بڑی تعداد میں اجلاس اور سرگرمیاں منعقد کی ہیں۔ یہ بہت اہم ہے، کیونکہ اس کا مطلب ہے کہ تمام فریقوں نے بڑے پیمانے پر مشاورت اور مکالمہ کیا ہے تاکہ پورے عمل میں جامعیت کو یقینی بنایا جاسکے۔ آسیان کے 11 رکن ممالک میں سے 7 ممالک اپیک کے رکن بھی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں آسیان کے تمام رکن ممالک اپیک میں شامل ہوسکیں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker