
بیجنگ : چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ اپیک کا تینتیسواں غیر رسمی سربراہی ا اجلاس 18 سے 19 نومبر کو چین کے شہر شین زین میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کا موضوع ایشیا پیسفک کمیونٹی کی تعمیر، مشترکہ خوشحالی کا فروغ” ہے. چین کے صدر شی جن پھنگ اجلاس کی صدارت کریں گے اور کلیدی خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ اپیک سی ای او سمٹ 17 سے 18 نومبر کو شین زین میں ہوگی ۔ سمٹ کا موضوع ہے ” ملکر خوشحالی کو فروغ دینا اور مستقبل جیتنا شی جن پھنگ سمٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور کلیدی خطاب کریں گے ۔اجلاس کے دوران، صدر شی جن پھنگ اجلاس میں شریک معیشتوں کے سربراہان اور نمائندوں کے اعزاز میں استقبالیہ ضیافت بھی دیں گے اور غیر ملکی رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے ۔





