
بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے پانچویں کل رکنی اجلاس کی روح اور فیصلوں کو سمجھنے اور ان پر عمل درآمد کے حوالے سے مرکزی تشہیری گروپ کا اجلاس 12 نومبر کو وزارت خارجہ میں منعقد ہوا۔مرکزی تشہیری گروپ کے رکن، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ ای نے اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی۔ وانگ ای نے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی اہم تقریر کی روح پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے سفارتی امور کی عملی صورتِ حال کو مدنظر رکھتے ہوئے پانچویں کل رکنی اجلاس کی روح کی تفصیلی وضاحت کی اور بیرونی مطالعے، سفارتی تشہیر اور ابلاغ کے حوالے سے متعلقہ تقاضے پیش کیے۔





