بین الاقوامی

چین۔امریکہ تعلقات کو تقویت دینے والے "سرچشمہ” کو مسلسل رواں رکھنے کی ضرورت

بیجنگ : چین کے صوبہ چھنگ ہائی کے شہر شی ننگ میں واقع ہوانگ یوان 95 سالہ امریکی شہری ڈیوڈ بائی کے دل میں ایک ایسی خصوصی اہمیت رکھتا ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔یہ چین اور امریکہ کے عوام کے درمیان دوستی کی ایک ایسی خوبصورت داستان ہے جو پہاڑوں اور سمندر پار پھیلی ہوئی ہے۔ 1930 کی دہائی کے اوائل میں ایک سال سے زائد عمر کے ڈیوڈ بائی اپنے والدین کے ہمراہ ہوانگ یوان آئے اور یہاں 17 سال تک مقیم رہے۔ چھنگ ہائی۔شی زانگ سطح مرتفع پر واقع اس قدیم شہر نے ان کے بچپن اور جوانی کی خوبصورت یادوں کو محفوظ رکھا۔ 1987 کے موسم خزاں میں ڈیوڈ بائی 38 سال بعد دوبارہ ہوانگ یوان پہنچے۔ ضلعی ہسپتال کے دورے کے دوران انہوں نے طبی سہولیات کی ابتر صورتحال دیکھی تو عزم کیا کہ "ہوانگ یوان کے لیے کچھ بامعنی کرنا چاہیے۔”اس کے بعد ایک دہائی سے زائد عرصے تک ڈیوڈ بائی 20 سے زیادہ مرتبہ چین اور امریکہ کے درمیان سفر کرتے رہے اور مقامی ہسپتال کو 60 لاکھ یوآن سے زائد مالیت کے طبی آلات عطیہ کیے۔ اُس وقت مغربی سطح مرتفع میں طبی وسائل کی شدید کمی تھی، چنانچہ ان طبی آلات نے ہوانگ یوان اور اس کے آس پاس کے علاقوں کے عوام کے علاج معالجے کی سہولیات میں نمایاں بہتری لانے میں مدد دی۔یہ داستان واضح کرتی ہے کہ اگرچہ چین اور امریکہ کے درمیان تاریخ، ثقافت اور نظام سمیت مختلف شعبوں میں فرق موجود ہیں، تاہم دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے لیے دوستانہ جذبات رکھتے ہیں، جو چین۔امریکہ تعلقات کی ترقی کے لیے مضبوط قوت اور دیرپا محرک فراہم کرتے ہیں۔رواں سال ستمبر میں صدر شی جن پھنگ کے امریکہ کے سرکاری دورے کے دوران انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ پانچ برسوں میں چین 1 لاکھ امریکی نوجوانوں کو چین آنے اور تبادلہ و تعلیم کے لیے مدعو کرے گا۔ 50 ہزار سے 1 لاکھ تک کا یہ اضافہ صرف تعداد میں اضافے کی علامت نہیں بلکہ نوجوانوں کے باہمی تبادلوں کو وسعت دینے اور چین۔امریکہ دوستی کے لیے نوجوان نسل کی قوت کو مجتمع کرنے کا عملی اقدام بھی ہے، جس کا مختلف حلقوں نے خیرمقدم اور بھرپور پذیرائی کی ہے۔ ایک امریکی دوست سیکاؤس نے کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان پل بالآخر دونوں ممالک کے عوام کو ایک ایک اینٹ رکھ کر تعمیر کرنا ہوگا۔” ورلڈ فوڈ پرائز فاؤنڈیشن کے اعزازی چیئرمین کینتھ کوئن نے واضح کیا کہ چین اور امریکہ کے عوام کے درمیان مسلسل اور گہرے روابط دونوں ممالک کے تعلقات کی طویل مدتی مستحکم ترقی کے لیے مزید مضبوط سماجی بنیاد فراہم کریں گے۔ عہد حاضر میں چین اور امریکہ کے سربراہان کی تزویراتی رہنمائی میں دونوں فریق بڑی طاقتوں کے درمیان درست طور پر تعلقات استوار کرنے کی ایک نئی راہ تلاش کر رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے عوام کے باہمی روابط کی ننھی ننھی ندیاں مل کر اس "سرچشمۂ حیات” میں تبدیل ہورہی ہیں جو دونوں ممالک کے تعلقات کی ترقی کو تقویت دے رہا ہے اور احترام، انصاف اور برابری کی بنیاد پر تعمیری اسٹریٹجک استحکام پر مبنی چین۔امریکہ تعلقات کے قیام میں مزید قوت پیدا کر رہا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker