بین الاقوامیٹاپ سٹوری

سعودی اتحاد نے حوثیوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا، دو بیلسٹک میزائل تباہ

سعودی اتحاد نے طائف اور ینبع شہروں کی جانب داغے گئے دو بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سعودی اتحاد کے مطابق دونوں میزائلوں کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی ناکارہ بنا دیا گیا، جس کے بعد مکہ مکرمہ، جدہ، طائف اور ینبع میں جاری ہنگامی الرٹ واپس لے لیا گیا۔

سعودی سول ڈیفنس کے مطابق حوثیوں کے ممکنہ حملوں کے خطرے کے پیش نظر ان شہروں میں ہنگامی الرٹ جاری کیا گیا تھا، تاہم خطرے کی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد الرٹ ختم کردیا گیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker