بین الاقوامی

یمن کے تنازع کی شدت میں نمایاں اضافہ

یمن کے تنازع کی شدت میں نمایاں طور پر اضافہ ہوا ہے ۔ حوثی ملیشیا نے کہا کہ سعودی عرب نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں یمن پر 156 فضائی اور میزائل حملے کیے ہیں جب کہ حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کے ریاض میں کنگ خا لد انٹرنیشنل ائیر پورٹ، ابہا انٹرنیشنل ائیر پورٹ اور کئی فوجی اڈوں پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملوں کیے ہیں ۔
اسی دن سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ ملک کے دو ائرپورٹس 6 سے 7 تاریخ کے درمیان حملوں کا شکار ہوئے، جن میں 3 افراد ہلاک اور 36 زخمی ہوئے ہیں۔
سعودی عرب کی قیادت میں متعدد ممالک کے اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے 7 ستمبر کی شام بیان دیا کہ اتحاد نے حوثی ملیشیا کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کی ہے اور 82 فوجی اہداف تباہ کیے گئے ہیں جن میں بیلسٹک میزائل داغنے کے مقامات، کمان اینڈ کنٹرول سینٹر، کمیونیکیشن سسٹمز اور اہلکاروں کے اجتماع کے مقامات شامل ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ اتحاد نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں سعودی دارالحکومت ریاض کو نشانہ بنانے والے بیلسٹک میزائل لانچنگ پلیٹ فارم کو تباہ کر دیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker