
بیجنگ :میڈیا رپورٹس کے مطابق، 5 اکتوبر کو فرانس اور جرمنی نے یورپی کمیشن کو ایک غیر رسمی دستاویز پیش کی، جس میں یورپی یونین سے تجارتی دفاعی اقدامات کے استعمال کو سخت کرنے اور تحفظ پسندی کے متعدد نئے ذرائع متعارف کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔6 اکتوبر کو چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین کا مؤقف ہمیشہ واضح رہا ہے کہ باہمی انحصار کوئی خطرہ نہیں، مفادات کا گہرا باہمی تعلق کوئی دھمکی نہیں، جبکہ کھلا تعاون ہی ترقی کا درست راستہ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ تحفظ پسندی مسابقتی صلاحیت میں اضافہ نہیں کرتی، جبکہ ڈی کپلنگ” اور سپلائی چینز کو منقطع کرنے سے دوسروں کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ خود کو بھی کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوتا۔ چین کو امید ہے کہ عالمی معیشت کی اہم طاقتوں کی حیثیت سے فرانس اور جرمنی کھلے تعاون اور آزاد تجارت پر قائم رہیں گے، عالمی تجارتی تنظیم کے اصولوں کی پاسداری کریں گے، یورپی یونین کو تحفظ پسندی کے ذرائع استعمال کرنے پر اکسانے سے گریز کریں گے اور تجارتی معاملات کو سیاسی رنگ دینے اور ان کی سیکیورٹائزیشن” سے بھی گریز کریں گے، تاکہ غلط طریقوں سے غلط سمت میں آگے بڑھنے اور بالآخر اپنے ہی مفادات کو نقصان پہنچانے سے بچا جا سکتا ہے۔





