
یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے روس کی جانب سے حالیہ جنگ میں اب تک کے سب سے بڑے حملے کا دعویٰ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے ایک ساتھ 70 میزائل اور ڈرونز فائر کیے گئے۔
زیلنسکی کے مطابق روس نے یوکرین کے مختلف حصوں میں انرجی سیکٹر کو نشانہ بنایا جس میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہوئے۔
یوکرین کے صدر نے کہا کہ روس کی جانب سے فائر کیے جانے والے بلیسٹک میزائل ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج ہیں اور ہمارے لیے فضائی دفاعی نظام وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔





