
ہیلو، مسٹر رونالڈ ساکولسکی ، اگر آپ یہ ویڈیو دیکھ رہے ہیں تو میں آپ کو چین واپس آنے کی دعوت دینا چاہتی ہوں، اور دیکھیں کہ آپ نے جو 5000 ڈالر عطیہ کیے تھے اس سے اس صحرا میں اگنے والےاس جنگل کی یہ سبز چادر کتنی خوبصورت ہے۔ "صحرا کی ریگستانی زمین کو سبز کرنے والی ماہر این یو زین نے یہ ویڈیو اپلوڈ کی تو یہ فوراً وائرل ہوگئی۔ 2026 کے موسم گر ما میں، اس صحرا کی موجودہ شکل کے دو نمایاں ہیرو ز این یو زین اور ان کے امریکی دوست رونالڈ ساکولسکی دوبارہ اس صحرا میں ملے اور یوں ماؤوسو صحرا کے سبز وعدے نے بحر الکاہل کے پار دوستی کی گواہی دی۔





