
گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول نمبر 1 گکھڑ میں تقسیم انعامات کی پروقار تقریب تفصیلات کے مطابق پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے تحت ہونے والے مڈل گریڈ کے امتحانات کے نتائج اور پوزیشن ہولڈر طلبا کے اعزاز میں ایک پروقار اور شاندار تقریب تقسیم انعامات گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول نمبر 1 المعروف نارمل سکول گکھڑ میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ہر دل عزیز عوامی و سماجی شخصیت محترم جناب میاں صبیح الرحمن صاحب تھے سکول کا رزلٹ مجموعی طور پر ہمیشہ کہ طرح شاندار اور قابل تعریف تھا جو کہ اس عظیم اور تاریخی درسگاہ کے ہونہار، قابل، محنتی اور پروفیشمل اساتذہ کی مہارت اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے اس عالی شان درسگاہ کے اساتذہ، طلبا اور اس کا ماحول اور کلچر اپنی مثال آپ ہیں۔ ہفتم اے کے ہونہار طالب علم حامد حسن نے سکول میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کر کے سٹار آف دی سکول 2022 کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ میاں صبیح الرحمن نے طلبا میں انعامات تقسیم کیے۔اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے میاں صبیح الرحمن صاحب نے کہا کہ میں بھی اسی ادارے کا فارغ التحصیل ہوں اس ادارے کی کارکردگی حقیقتا قابل ستائش ہے۔ اس ادارے نے اپنی خدمات کی ایک مثال قائم کی میں اس ممتاز تعلیمی ادارے کی دن رات ترقی کے لیے دعا گو ہوں اور ہمیشہ اس کے لیے دستیاب ہوں۔آخر میں پرنسپل ادارہ جناب عاشق حسین چیمہ صاحب نے تمام مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا تقریب میں گکھڑ پریس کلب کے ممبران میاں گلشاد سلیمی ،امانت علی چیمہ ،محمد آصف بٹ ،عبدلرزاق لکی بٹ ،رفیق آسی نے بھی شرکت اور کوریج کی