بین الاقوامی

چین نے ڈاکٹر سونگ لی کو ڈبلیو ایچ او کی سربراہی کے لیےنامزد کردیا

بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے باقاعدہ پریس کانفرنس میں عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل کے انتخاب سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ایچ او، صحت کے شعبے میں اقوام متحدہ کا ایک خصوصی ادارہ ہے اور عالمی سطح پر صحت کے امور کے نظم و نسق میں کلیدی اور مربوط کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب کثیرالجہتی نظام کو چیلنجز کا سامنا ہے اور عالمی سطح پر صحت کے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے ابھی طویل سفر درکار ہے، بدلتے ہوئے حالات کے تناظر میں ادارے کی مستحکم اور طویل مدتی پیش رفت کو یقینی بنانے کے لیے ڈائریکٹر جنرل کا کردار انتہائی اہم ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اس عہدے کے لیے ڈاکٹر سونگ لی کی نامزدگی، تمام بنی نوع انسان کے لیے صحت کے حوالے سے ایک عالمی ہم نصیب معاشرے کی تشکیل اور تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے چین کے فعال عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ کثیرالجہتی نظام اور عالمی ادارہ صحت کے لیے چین کی پختہ حمایت کو بھی ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کو یقین ہے کہ اگر ڈاکٹر سونگ لی عالمی ادارہ صحت کی ڈائریکٹر جنرل منتخب ہو جاتی ہیں تو وہ عالمی ادارہ صحت کے کردار کو مزید مؤثر بنانے اور پوری انسانیت کی صحت اور بہبود کے فروغ میں معاون ثابت ہوں گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker