اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

سی ڈی اے کا ٹریفک مسائل کے حل کیلئے پیڈ پارکنگ منصوبہ شروع کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے)نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پائیڈ)کے تعاون سے شہر میں ٹریفک اور پارکنگ کے مسائل کو ختم کرنے کیلئے ایک مشترکہ سٹڈی کی ہے۔

 اس ضمن میں منگل کے روز منعقد ہونے والے اجلاس میں پارکنگ کے مسائل کو ختم کرنے کے لئے متعدد تجاویز موضوع بحث رہیں۔اجلاس میں چئیر مین سی ڈی اے سمیت(پائیڈ) کے وائس چانسلر ندیم الحق، فیکلٹی ممبران، آئی جی اسلام آباد اورڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے علاوہ سی ڈی کے سینئیر افسران نے شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران اس بات پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ سڑکوں پر ٹریفک کا دبا زیادہ ہونے اور موثر پارکنگ کا انتظام نہ ہونے کے باعث شہریوں کو ٹریفک جام جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس سلسلے میں جن علاقوں میں زیادہ ٹریفک اور پارکنگ کے مسائل درپیش آرہے ہیں ان جگہوں پر بامعاوضہ پارکنگ ایریاز بنائیں جائیں جو نہ صرف آمدن میں اضافے کا باعث ہونگی بلکہ پارکنگ کے انتظام کو بہتر طریقے سے ہینڈل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے میٹنگ کے دوران پائیڈ کی دی گئی تجویز اور اس پر آنے والے ردعمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس تجویز کو فوری طور پر عملی جامہ پہنایا جائے۔

مزیدبرآں یہ بھی فیصلہ کیا گیا اسلام آباد کی تاجر برادری کو بھرپور اعتماد میں لیا جائے۔ ابتدائی طور پر اسلام آباد کے پانچ مختلف مقامات پر پیڈ پارکنگ کو بطور پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے۔ اسی طرح اسلام آباد اتوار بازار میں پارکنگ کے مسائل کو ختم کرنے اور شہریوں کی گاڑیوں کو سیکورٹی دینے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اسکو بھی سٹڈی کا حصہ بنایا جائے تاکہ شہریوں کی گاڑیوں کی سیکیورٹی اور پارکنگ میں بہتری آسکے۔

چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پارکنگ ایریاز کے ڈیزائن میں خاطر خواہ خیال رکھا جائے جن میں موٹر سائیکل اور معذور افراد کیلئے پارکنگ کو خاص طور پر مختص کیا جائے تاکہ معزور افراد کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو اور اسکے ساتھ نو پارکنگ زونز کی بھی نشاندھی کی جائے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ ایف سیون مرکز میں واقع پارکنگ پلازہ کو بھی استعمال میں لایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker