اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

سیکٹر آئی 12 ٹو اور تھری کے ترقیاتی کاموں کیلئے بولیاں کھول دی گئیں

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے )کی انتظامیہ شہر کی تعمیر وترقی با لخصوص سیکٹر ڈویلمنٹ پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔ اس ضمن میں سیکٹر I-12/2اور I-12/3 کے ترقیاتی کاموں کے لئے موصول ہونے والی بولیاں کھول دی گئی ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق سیکٹر I-12/2اورI-12/3کے ترقیاتی کا موں کیلئے 7 مختلف کمپنیوں نے بولیاں دیں۔اس منصوبے کی این آئی ٹی 680 اعشاریہ 252 ملین روپے تھی۔اس ضمن میں سب سے کم بولی 542 اعشاریہ 788ملین روپے موصول ہوئی۔اس منصوبے کے تحت سیکٹر I-12/2اور سیکٹر I-12/3 کے ترقیاتی کاموں میں ڈرینج سسٹم، واٹر سپلائی، سیورج نیٹ ورک، مرکزی شاہراہوں سمیت دیگر رابطہ سڑکوں کی تعمیر، سٹریٹ لائٹس کی تنصیب سمیت دیگر ترقیاتی کام کئے جائیں گے۔

واضح رہے عرصہ دراز اسلام آباد کے ایسے سیکٹر جہاں ترقیاتی کام التوا کا شکار تھے ۔ موجودہ سی ڈی اے انتظامیہ کی خصوصی دلچسپی کے باعث ان تمام سیکٹروں میں ترقیاتی کاموں کا اجرا کیا جا رہا ہے ۔اس موقع پر کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ نئے سیکٹرز کی آباد کاریوں سے شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا اور اسکے ساتھ ساتھ شہریوں کو اعلی معیار زندگی اور معیاری سہولیات کی بلا تعطل فراہمی میں بھی مزید آسانیاں پیدا ہونگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker