اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

سی ڈی اے کا فیلڈ گاڑیوں میں ٹریکر اور وائرلیس سسٹم کی تنصیب کا فیصلہ

اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے )کی انتظامیہ فیلڈ میں موجود گاڑیوں اور عملے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور آٹومیشن سسٹم کی جانب ایک اہم قدم اٹھانے جارہی ہے۔

سی ڈی اے انتظا میہ کے اس قدم سے جہاں فیلڈ میں جاری کا موں کی بہتر طریقے نگرانی کی جا سکے گی وہاں چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو موثر بنانے کے ساتھ ساتھ وسائل کو ضائع ہونے سے بھی بچایا جا سکے گا۔جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے جہاں فیلڈ سٹاف کی کارکردگی کو آئے گی وہاں ادارے میں خود احتسابی کے لئے کیئے جانے والے اقدا مات کی ایک کڑی ہے۔اس سلسلے میں سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی طور پر شعبہ انوائرنمنٹ کے چالیس ٹریکٹرز اور دو واٹر ٹینکرز پر ٹریکر سسٹم نصب کیا گیا ہے جبکہ ایک ماہ میں سی ڈی اے کی تمام گاڑیوں میں یہ جدید ٹریکر سسٹم نصب کر دیا جائے گا۔اس ٹریکر سسٹم کی نگرانی سنگل ڈیش بورڈ کی مدد سے کی جانے گی۔بعد ازاں اس جدید ٹیکنالوجی اور آٹومیشن سسٹم کا دائرہ کار شعبہ ایم پی او، سٹریٹ لائٹس سمیت دیگر شعبوں کی گاڑیوں تک پھیلا دیا جائے گا۔ سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایت کی روشنی میں فیلڈ میں موجود تمام گاڑیوں کو ایک ماہ کے اندر جدید ٹریکر سسٹم اور وائرلیس سسٹم کے ساتھ منسلک کردیا جائے گا جس سے فیلڈ میں موجود گاڑیوں اور عملے کی ٹریسنگ اور ٹریکنگ ہوسکے گی۔ واضح رہے ان اقدامات سے فیلڈ میں موجود گاڑیوں اور عملے کی ناصرف نگرانی اور مانیٹرنگ کی جاسکے گی بلکہ کارکردگی کو بھی مزید بہتر کیا جاسکے گا اسی طرح جہاں یہ اقدامات اخرجات کو کنٹرول کرنے میں بھی مددگار ثابت ہونگے وہیں ادارے میں خود احتسابی کا عمل شروع ہونے سے بدعنوانیوں کی شکایتوں میں بھی کمی آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker