بین الاقوامی

روسی صدرپیوٹن کا جزیرہ اتوروپ کا دورہ ،جاپان کا سخت احتجاج

روسی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جنوبی کورل جزائر میں جزیرہ اتوروپ کا دورہ کیا ۔میڈیا کے مطابق جنوبی کورل جزائر کا یہ ان کا پہلا دورہ تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیوٹن نے اتوروپ میں واقع آبی مصنوعات کی ایک فیکٹری کا دورہ بھی کیا۔
اس حوالے سے جاپانی وزیر خارجہ توشیمیتو موتیگی نے اسی دن کہا کہ "جاپان کی حکومت اس دورے پر سخت احتجاج کرتی ہے۔”
روس اور جاپان کے درمیان جنوبی کورل جزائر پر ، جنہیں جاپان ” ناردن ٹیریٹریز ” کہتا ہے، علاقائی تنازع موجود ہے ، جس کے باعث دوسری جنگ عظیم کے بعد سے فریقین کے درمیان آج تک باضابطہ امن معاہدہ طے نہیں پا سکا ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker