
اسلام آباد ،سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول سائوتھ ڈائریکٹوریٹ نے گرین فارم ہائوسزکو کنسٹریکشن سے روک دیا ، سی ڈی اے کی اپرول لئے بغیر تعمیرات کرنے پرزیر تعمیر بلڈنگز کو سیل کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول سائوتھ ڈائریکٹوریٹ نے بہارہ کہو میں گرین فارم ہائوسزکی تعمیرات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کنسٹریکشن سے روک دیا ،اس حوالے سے بلڈنگ کنٹرول سائوتھ نے کارروائی کرتے ہوئے بلڈنگز کو سیل کر دیا ۔ اس حوالے سے جاری مراسلے میں کہا گیا کہ بہارہ کہو میں سی ڈی اے کی منظوری کے بغیر گرین فارم ہائوسز کی تعمیرات کی جا رہی تھیں جو غیر قانونی ہے ، بغیر اپرول تعمیرات پر کنٹریکٹر کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔