اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

وفاقی اور صوبائی سطح پر تعلیم کو دفاعی اخراجات جیسی ترجیح ملنی چاہیے، میاں اسلم

اسلام آباد،نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستانی نوجوان نسل کی مخلص تنظیم ہے ، دو قومی نظریہ اور قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل کے لیے جمعیت لادین اور مادر پدر آزاد اغیار کے غلام مقتدر طبقہ کے خلاف بر سرپیکار ہے ، وفاقی اور صوبائی کی سطح پر تعلیم کو دفاعی اخراجات جیسی ترجیح ملنی چاہیے جبکہ قومی تعلیمی پالیسی نظریہ پاکستان سے ہم آہنگ بنائی جائے ، انھوں نے کہاہر دور کے حکمران طبقہ نے کبھی تعلیم کو ترجیح نہیں دی اور تعلیمی میدان کو برباد کرنے پر سارا زور لگایا ہے ، اسلامی جمعیت طلبہ کا مضبوط نظریاتی ، تربیتی اور خدمت کا نظام قومی اثاثہ ہے،جمعیت نے ہی اعلی کردار اور تعلیمی میدان میں اعلی ترقی کے ساتھ ملک کے مستقبل کو مضبوط بناناہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام بین اقوامی اسلامی یو نیورسٹی میں منعقدہ تعلیمی نمائش کا افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

اس مو قع پر اسلامی جمعیت طلبہ اسلامی یو نیورسٹی کے ناظم اسامہ میر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ میاں محمد اسلم نے کہا جدید دور علم ، سائنس ، ٹیکنالوجی اور تحقیق کا دور ہے جہاں اس پر ہمارے نوجوانوں کو مکمل عبور ہوناچاہیے وہیں علم ، تحقیق اور سائنسی ایجادات کو قرآن و سنت کے تابع رکھنامادی دنیا میں سب سے بڑا چیلنج ہے، طلبہ کے جمہوری حقوق بحال کرنا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی آئینی ، جمہوری اور عدالتی فیصلہ کے تحت ذمہ داری ہے ، اسلامی نظریہ اور مادر پدر آزاد مغربی امریکی کلچر کے دلدادہ نظریہ کی کشمکش میں ہی طلبہ اور نوجوانوں کا اسلامی جذبہ ابھرے گا اور پاکستان اسلامی اور خوشحال ہوگا ،انھو ں نے کہا حکو متی پالیسیوں کے نتیجے میںعوام کی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہورہاہے ۔مہنگائی اور بے روز گاری کی وجہ سے لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہیں،وزیر اعظم عمران خان اور ان کی ٹیم نے اپنے ووٹرز، سپو رٹرز اور سب سے بڑھ کر ان نوجوانوں کو سخت مایوس کیا ہے جنہوں نے بڑی امنگوں اور ارمانوں سے ان کا ساتھ دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker