اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

سی ڈی اے کاشہر اقتدار میں ٹریفک کے مسائل کم کرنے کیلئے سٹڈی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے )پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے تعاون سے شہر میں ٹریفک کے مسائل کو کم کرنے کیلئے ایک مشترکہ سٹڈی کرے گی۔

اس بات کا فیصلہ چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا جس میں سی ڈی اے کے متعلقہ سینئر افسران سمیت (PIDE) کے وائس چانسلر اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران اس بات پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ سڑکوں پرٹریفک کے زیادہ ہونے سے گاڑیوں سے خارج ہونے والی گیسز ماحولیاتی آلودگی کا سبب بنتی ہے اور ہمارے ماحول کو خراب کر رہی ہے جبکہ سموگ اور دیگر آلودگی سے متعلق مسائل کا سبب بھی ہیں۔ چیئرمین سی ڈی اے نے میٹنگ کے دوران کہا کہ سی ڈی اے اور PIDE دونوں کو ملکر موثر اور شفاف پالیسیوں کے ذریعے ٹریفک کے رش کو کم کرنے کی حکمت عملی تیار کرنے کے لیے مشترکہ سٹڈی کا انعقادکرنا چاہیے۔ اس ضمن میں ٹریفک کے دبائو کو کم کرنے کی حکمت عملیوں میں پارکنگ کیلئے بالخصوص سڑکوں پر با معاوضہ پارکنگ ایریاز بنانے کے حوالے سے تجا ویز کی ترقی کی تجاویز، پیدل چلنے والوں اور نو پارکنگ زونز کی نشاندہی ، ہائی ویز پر سپیڈ لین کی تعمیر اور موٹر سائیکلوں کے استعمال کی حوصلہ شکنی اور عوامی ٹرانسپورٹ کے استعمال کی حوصلہ افزائی سے متعلقہ تجا ویز شا مل ہونی چا ہیں۔ چیئرمین سی ڈی اے نے اسلام آباد کو سمارٹ سٹی کانسپٹ کے طور ڈویلپ کرنے کے لیے مربوط اور جا مع حکمت عملی تیار کرنے پر بھی زور دیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سی ڈی اے اور PIDE مشترکہ طور پر ٹریفک کی بھیڑ اور اس کے نتیجے میں ہونے والے ماحولیاتی آلودگی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے مشترکہ مطالعہ کرے گی۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سی ڈی اے مارچ 2022 تک شٹل سروس متعارف کرانے کی تیاری بھی کر رہا ہے اس لیے ٹریفک میں کمی کے اقدامات کو پبلک ٹرانسپورٹ کی ٹائم لائنز کے مطابق مقرر کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker