
اسلام آباد ، وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کی خصوصی دلچسپی اور ہدایت پر شعبہ سینی ٹیشن کو افرادی قوت اور جدید مشینری مہیا کرکے اسلام آباد میں صفائی کے نظام کو مزید تیز بنایا جارہا ہے
اس ضمن میں سینی ٹیشن ڈرایکٹریٹ میں عملے کی کمی کو پورا کرنے کیلئے سی ڈی اے 956 مزید خاکروب اور 16 ٹرک لوڈر بھرتی کررہا ہے، اس ضمن میں بھرتی کے لئے اخبارات میں اشتہارات دئیے جاچکے ہیںاس سے قبل اسلام آباد میں صفائی کے لیے سی ڈی اے شہر کے کچھ سیکٹروں اور علاقوں میں پرائیویٹ ٹھیکیداروں کے زریعے صفائی کا نظام چلاتا تھا اور کچھ سیکٹروں میں سی ڈی اے کا اپنا عملہ کام کرتا تھا تاہم سینی ٹیشن ڈرایکٹریٹ کو افرادی قوت کی کمی کا سامنا تھا، مزید عملے کی بھرتی سے جہاں شہر کو مزید صاف ستھرا رکھنے میں مدد ملے گی وہاں اسلام آباد میں صفائی کے یکجا نظام کو بھی یقینی بنایا جائے گاافرادی قوت میں اضافے کے ساتھ کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی سینی ٹیشن ڈرایکٹریٹ کو جدید مشینری بھی مہیا کی جارہی ہے جس میں نئی کوڑے کی گاڑیاں، سکپ لفٹر اور دیگر مشنیری شامل ہے اس کے علاوہ سینی ٹیشن ڈرایکٹریٹ کوڑے کو براہِ راست گھروں سے اکٹھا کرنے کے لئے بھی اقدامات کررہا ہے جس کے لئے مزید نئی شہزور گاڑیاں بھی خریدی جارہی ہیں۔