پاکستان

فتح جنگ میں مہنگائی کے خلاف انتظامیہ متحرک، زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کو جرمانے

فتح جنگ (بیورو رپورٹ) سپیشل پرائس مجسٹریٹ تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود ان ایکشن، گراں فروشوں کی دوڑیں لگ گئیں
فتح جنگ میں مہنگائی اور گراں فروشی کے خلاف انتظامیہ حرکت میں آ گئی۔
تفصیلات کے مطابق سپیشل پرائس مجسٹریٹ تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود اچانک پیرا فورس اور اپنی دیگر ٹیم کے ہمراہ پرائس چیکنگ کے لیے مین بازار پہنچ گئے۔
تحصیلدار کو دیکھتے ہی گراں فروشوں میں کھلبلی مچ گئی اور دوڑیں لگ گئیں۔ تحصیلدار فتح جنگ نے مختلف سبزی، فروٹ، گوشت اور کریانہ کی دکانوں پر ریٹ چیک کیے اور سرکاری نرخ نامہ سے زائد قیمت وصول کرنے پر کئی دکانداروں کو موقع پر بھاری جرمانے عائد کیے جبکہ متعدد دکانداروں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے آئندہ سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کی ہدایت کی۔
انہوں نے دکانداروں کو واضح طور پر کہا کہ ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کی جائے اور ناجائز منافع خوری سے گریز کیا جائے، بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
دوسری جانب تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی اس بے باک اور عوام دوست کاروائی کو عوامی، شہری اور سماجی حلقوں نے بے حد سراہا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اس طرح کے چھاپوں کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھا جائے تاکہ غریب عوام کو ریلیف مل سکے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker