بین الاقوامی

سن یات سین کی 160ویں سالگرہ کی یادگاری تقریب سے شی جن پھنگ کے اہم خطاب پر پُرجوش ردِعمل

بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے سن یات سین کی 160ویں سالگرہ کی یاد میں منعقدہ اجلاس سے اہم خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ 100 سے زائد برسوں سے سن یات سین کا ’’چین کی تعمیر‘‘ کا عزم چینی عوام کی نسلوں کو متاثر کرتا آیا ہے اور اسے مسلسل نئے عہد میں نئی معنویت حاصل ہوئی ہے۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ آج سن یات سین کو یاد کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کے قیمتی جذبے سے سیکھا جائے، اسے آگے منتقل کیا جائے اور فروغ دیا جائے، جبکہ ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور قومی نشاۃ الثانیہ کے عظیم مقصد کو مسلسل آگے بڑھایا جائے۔شی جن پھنگ کے اہم خطاب پر اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک پُرجوش ردِعمل سامنے آیا۔ مختلف حلقوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حب الوطنی کے جذبے کو مسلسل پروان چڑھایا جائے گا، ملک کو مضبوط بنانے کے عزم کو مزید پختہ کیا جائے گا اور عظیم مادرِ وطن کو مزید خوبصورت اور خوشحال بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker