
تہران :ایران کی رہبر اعلی کے انتخاب کی مجلسِ خبرگانِ رہبری نے ایک بیان جاری کیا، جس میں متعلقہ محکموں پر زور دیا گیا کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے سے دستبرداری پرغور کریں اور قومی دفاعی حکمت عملی کا از سر نو جائزہ لیں تاکہ "ڈیٹرنس” کی ضروری صلاحیتیں حاصل کی جائیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دشمن قوتوں کی جانب سے بار بار کی دھمکیاں، بلخصوص ایران کی جوہری صلاحیتوں کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ ایران متعلقہ ذمہ داریاں اٹھانے والی بین الاقوامی تنظیموں سے مزید کوئی امید نہیں رکھ سکتا۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ اگر دشمن نے ایک اور حملہ کیا تو ایرانی مسلح افواج جغرافیائی حدود کی پابندی کے بغیر فوری اور مؤثر طریقے سے جواب دیں گی۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے 10 نومبر کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر، اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کو خطوط بھیجے ہیں ، جن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ امریکی حکومت کی جانب سے "ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معلومات کے لیے 20 ملین ڈالر تک کے انعام” کی واضح مذمت کریں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 31 اکتوبر کو یہ دھمکی بھی دی کہ امریکہ نے ایران کی زیادہ تر فوجی قوتوں کو تباہ کر دیا ہے، لیکن پھر بھی اسے ایک یا دو اہداف پورے کرنے کی ضرورت ہے جن میں گورشکان میں زیر زمین جوہری تنصیب بھی شامل ہے ۔





