بین الاقوامیٹاپ سٹوری

اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا: رانا ثناءاللہ

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا ءاللہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا ءاللہ نے کہا کہ پالیسی فیصلہ ہے کہ کسی کو احتجاج کے لیے اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، پی ٹی آئی کو پیغام دیا ہے کہ طاقت کا استعمال کیا گیا تو 9 مئی کے بعد جتنی سہولتیں ملی ہیں، وہ سب ختم کر دی جائیں گی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ معطل کرنے کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ یہ بزدل لوگ ہیں، اسی لیے لانگ مارچ اور دھرنوں سے بھاگ رہے ہیں۔

عطا تارڑ نے تحریک انصاف کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ہمت ہے تو آؤ نا، کرو لانگ مارچ، دہشت گردوں کی سہولت کاری کرنا پی ٹی آئی کی پالیسی کا حصہ ہے، خیبر پختونخوا حکومت افغان طالبان اور ٹی ٹی پی کی سہولت کاری کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف ٹی ٹی پی کی بی ٹیم اور ٹی ٹی اے کی سی ٹیم ہے، سہیل آفریدی وزیراعلیٰ کم اور کالعدم جماعت کے کمانڈر زیادہ لگتے ہیں، غیرقانونی مائننگ سے دہشت گردوں کو فنڈنگ کی جاتی ہے، پھر یہ خود کو سیاسی لوگ کہتے ہیں، کیا یہ سیاسی لوگ ہیں؟

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker