کھیل

قومی اسکواش ہیرو حمزہ خان کی وطن واپسی پر پرتپاک استقبال

اسلام آباد(آئی پی ایس)قومی اسکواش ہیرو حمزہ خان آسٹریلیا سے وطن واپس پہنچ گئے۔ ایئر پورٹ پرحمزہ خان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر پاکستان اسپورٹس بورڈ اور آرمی اسپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے حکام نے حمزہ خان کا ایئر پورٹ پر پُرتپاک استقبال کیا۔
حمزہ خان نے گزشتہ دنوں پاکستان کو 37سال بعد ورلڈ جونیئراسکواش کا ٹائٹل جتوایا ہے۔
حمزہ سے قبل جان شیر خان نے آخری بار 1986میں ورلڈ ٹائٹل پاکستان کیلئے جیتا تھا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے ورلڈ جونیئر اسکواش کا ٹائٹل جیتنے پر حمزہ خان کو ایک کروڑ روپے انعام سے نوازا جائے گا۔
ورلڈ جونیئر اسکواش کا ٹائٹل پاکستان کو جتوانے والے حمزہ خان کے اعزاز میں وزیراعظم آفس میں 2 اگست کو خصوصی تقریب منعقد ہوگی۔
تقریب میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری، پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پاکستان اسکواش فیڈریشن کے حکام شرکت کرینگے۔
وزیراعظم شہباز شریف تقریب میں نوجوان اسکواش ہیرو حمزہ خان کی حوصلہ افزائی کرینگے اور شاندار کارکردگی پر ایک کروڑ روپے کیش انعام بھی دیں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker