بین الاقوامی

چین تاجکستان تعلقات کی اعلیٰ معیار کی ترقی برقرار رہی ہے ، چینی وزیر اعظم

دوشنبہ: چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ اور تاجکستان کے وزیر اعظم قاہر رسول زادہ کی ملاقات ہوئی ہے ، پیر کے روز لی چھیانگ نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کی تزویراتی رہنمائی میں چین تاجکستان تعلقات کی اعلیٰ معیار کی ترقی برقرار رہی ہے اور مختلف شعبوں میں دونوں فریقوں کے درمیان تعاون مزید گہرا اور عملی شکل اختیار کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال چین اور تاجکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پینتیسویں سالگرہ منائی جائےگی۔ چین تاجکستان کے ساتھ تزویراتی باہمی اعتماد کو گہرا کرنے اور ایک دوسرے کی مضبوط حمایت کا خواہاں ہے تاکہ چین اور تاجکستان کے درمیان ہمہ جہتی تعاون کو ایک نئی بلندی تک لے جایا جائے، مزید عملی ثمرات حاصل کیے جا سکیں اور دونوں ممالک کے عوام کو بہتر طور پر فوائد پہنچائے جا سکیں ۔ وزیر اعظم قاہررسول زادہ نے کہا کہ اس سال مئی میں صدر امام علی رحمان کے کامیاب دورہ چین سے دونوں ممالک کے تعلقات ترقی کے نئے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ تاجکستان چین کے ساتھ اپنے ہمہ جہتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے، اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر کو فروغ دینے، معیشت، تجارت، سرمایہ کاری اور زراعت سمیت دیگر شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید گہرا کرنے، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے اور افرادی و ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے تاکہ تاجکستان اور چین کے تعلقات میں مسلسل نئے ثمرات حاصل ہوں ۔ بات چیت کے بعد، فریقین نے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، تعلیم، انسداد بدعنوانی، اور معیارات میں تعاون جیسے شعبوں میں متعدد دستاویزات پر دستخط کا مشاہدہ کیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker