بین الاقوامی

متعدد جاپانی قانون سازوں کی یاسوکونی شرائن پر حاضری، سانائے تاکائیچی کی جانب سے حاضری کی فیس کی ادائیگی

جاپانی ذرائع کے مطابق،جاپان کے کراس پارٹی پارلیمانی گروپ "Everyone Visit Yasukuni shrine کے تقریباً 70 اراکین نے 19 اکتوبر کو یاسوکونی شرائن پر حاضری دی۔ اسی دن، جاپانی وزیر اعظم سانائے تاکائیچی نے یاسوکونی شرائن کوزیارت کی فیس ادا کی۔ یاسوکونی شرائن میں ہیدیکی ٹوجو سمیت دوسری جنگ عظیم کے کلاس اے کے 14 جنگی مجرموں کی یادگاروں کو شامل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل چینی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ نام نہاد "یاسوکونی شرائن” جاپانی عسکریت پسندی کی ایک روحانی علامت ہے، اور وہاں ان 14 اے کلاس جنگی مجرمان کی یادگاریں ہیں جو جارحیت کی جنگ شروع کرنے کے اصل ذمہ دار تھے، جس سے یہ مزار مجرموں کا مزار” ثابت ہوتا ہے ۔ جاپانی سیاست دانوں کی طرف سے جو بھی جواز پیش کیا جائے ، ان کے غلط اقدامات تاریخی انصاف کی بے حرمتی، تہذیب کی پست ترین لکیر کے لیے چیلنج، اور جنگ کے بعد کے بین الاقوامی نظام کے خلاف اشتعال انگیزی ہی کہلائے جائیں گے ۔ عالمی برادری متفقہ طور پر اس کی سخت مخالفت کرتی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker