کھیل

عمران خان کو وزیر اعظم میں نے بنایا تھا: جاوید میانداد

کراچی(آئی پی ایس) پاکستان کے سابق لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد نے کہا ہے کہ ان کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان وزیر اعظم بنے تھے۔

حال ہی میں جاوید میانداد نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے گفتگو میں کہا کہ آج آپ کے سامنے بول رہا ہوں کہ عمران خان کو وزیر اعظم میں نے بنایا تھا ۔

میزبان نے سوال کیا وہ کیسے؟ اس پر جاوید میانداد نے مسکراتے ہوئے کہاکچھ اللہ والے لوگ بھی تو ہیں نا، ان کو وزیر اعظم بننے کے بعد فون پر شکریہ ادا کرنا چاہیے تھا ۔

جواب میں سابق کرکٹر نے کہا میں بالکل گیا تھا اور وہیں بیٹھا تھا لیکن انہوں نے میرا شکریہ ادا نہیں کیا تو مجھے دکھ ہوا تھا، میں نے کہا تمہارا فرض بنتا تھا ورنہ میرے گھر رات 2 بجے کیا لینے آئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ اگر میں عمران خان کیساتھ ہوتا تو آج ان کے ساتھ یہ نہ ہوا ہوتا، میں ہونے نہیں دیتا۔

وہ میری بات سنتے تھے، میں اگر وزیر اعظم بنوا سکتا تھا تو ہٹوانے سے روک بھی سکتا تھا ۔جاوید میانداد نے ایک سوال کے جواب میں یہ بھی کہا کہ اب میرے خیال میں عمران خان کا دوبارہ وزیر اعظم بننا کافی مشکل ہوگیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker