کھیل

پاکستان کو بھارت سے کہیں بھی کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں: عبدالرزاق

لاہور(آئی پی ایس)سابق آل راؤنڈر عبد الرزاق کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت سمیت کہیں بھی بھارت سے کھیلنے میں مسئلہ نہیں ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتےہوئے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا کہ کرکٹ جہاں بھی ہو ہم پاکستانی کرکٹ کھیلنا اور دیکھنا چاہتے ہیں، ہماری خواہش ہوتی ہے کہ فینز کرکٹ سے لطف اندوز ہوں۔

انہوں نے کہاکہ ہم کرکٹ کی ترقی کیلئے ہر جگہ کھیلنے کیلئے تیار ہوتے ہیں، کرکٹ اب ایک تفریح بن چکی ہے اور پوری دنیا میں دیکھی جاتی ہے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا میچ سب سے زیادہ دنیا میں دیکھا جاتا ہے، صرف بھارت کی طرف سے پابندیاں لگائی جاتی ہیں پاکستان کو مسئلہ نہیں ہوتا، رکاوٹیں بھارت کھڑی کرتا ہے ہمیں تو کہیں بھی کھیلنے میں مسئلہ نہیں۔

عبدالرزاق نے مزید کہا کہ رکاوٹیں ہمیشہ صرف بھارت کی طرف سے کھڑی کی جاتی ہیں، ہم تو چاہتے ہیں کہ اگر پاکستان میں پاک بھارت میچز ہوتے تو کرکٹ کو فائدہ ہوتا، ہم تو کرکٹ کے لیے شارجہ میں بھی بھارت سے کھیلنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک عرصے سے پاک بھارت کرکٹ کو مس کر رہے ہیں ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker