
لندن (آئی پی ایس)انگلینڈ کے بیٹر اولی پوپ کندھے کی انجری کے باعث ایشز سیریز کے بقیہ میچوں سے باہر ہو گئے۔
انگلش نائب کپتان لارڈز میں کھیلے گئے ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے دوران گراؤنڈ میں ڈائیو لگاتے ہوئے زخمی ہو گئے تھے۔
دو روز قبل کئے جانے والے سکینز کی رپورٹ کے مطابق 25 سالہ پوپ کے کندھے کی سرجری ہو گی۔ہیڈنگلے میں کل سے شروع ہونیوالے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کیلئے 25 سالہ ڈین لارنس کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔جوئے روٹ کا کہنا تھا کہ اولی پوپ ٹیم کا لازمی حصہ ہیں ، انجری کے باعث ان کا نہ کھیلنا ہمارے لئےنقصان دہ ہوگا۔





