اہم خبریںتازہ ترین

وفاقی وزیر چوہدی سالک بشام حملے میں ہلاک چینی انجینیئرزکی میتیںلیکر چین پہنچ گئے

بیجنگ (سب نیوز )وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی چوہدی سالک بشام خودکش حملے میں ہلاک ہونے والے چینی انجینیئرزکی میتیں لیکر چین پہنچ گئے۔ چینی انجینیئرزکی میتیں پاکستان ائیرفورس کے طیارے سے چین کے شہر ووہان منتقل کی گئیں۔

اس سے قبل بشام خودکش حملے میں ہلاک 5 چینی انجینیئرز کے لیے نورخان ائیربیس پرپھول رکھنے کی تقریب میں صدرپاکستان، وزیراعظم اور عسکری قیادت کی جانب سے پھول رکھے گئے اور 30 سیکنڈ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بشام میں گاڑی پر ہونے والے خودکش حملے میں 5 چینی انجینیئرز سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر تحقیقات کیلئے جوائنٹ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker