اہم خبریںعلاقائی

سینئر صحافی خالد گردیزی وزیر اعظم آزاد کشمیر کے پریس سیکریٹری تعینات

مظفرآباد(آئی پی ایس)نیشنل پریس کلب راولپنڈی اسلام آباد کی گورننگ باڈی کے منتخب رکن و نامور صحافی سید خالد گردیزی کو وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کے ہمراہ پریس کوآرڈینیٹر/پریس سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے ۔

 

سید خالد گردیزی کی تعیناتی پر ملک بھر کے پریس کلبز اور صحافتی تنظیموں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم سردار تنویر الیاس کا شکریہ ادا کیا اور خالد گردیزی کو مبارکباد پیش کی۔ پی ایف یو جے۔ آر آئی یو جے۔ کشمیر جرنلسٹس فورم۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد۔ مرکزی ایوان صحافت مظفرآباد۔ میرپور پریس کلب۔ کوٹلی پریس کلب۔ نیلم پریس کلب۔ ہٹیاں بالا پریس کلب۔ باغ پریس کلب۔دھبرکوٹ پریس کلب۔ راولاکوٹ پریس کلب سمیت سنٹرل یونین آف جرنلسٹس اور یونین آف جرنلسٹس کے صدور و دیگر عہدیداران نے سید خالد گردیزی کو پریس سیکرٹری/پریس کوآرڈینیٹر تعینات ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اس تعیناتی پر مرکزی ایوان صحافت مظفرآباد کے صدر سید۔آفاق شاہ۔ سیکرٹری جنرل سمیت تمام منتخب باڈی اور عہدیداران سید خالد گردیزی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد حموں کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا اس بہترین انتخاب پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ کلب عہدیداران کا کہنا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ سید خالد گردیزی اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد حکومت آزادجموں کشمیر کا ریاست بھر کے پریس کلبز اور صحافتی تنظیموں کے ساتھ لیزان مزید مضبوط کریں گے

 

اسلام آباد میں صحافت کر رہے ہیں۔ انہوں نے بطور پارٹنر اور ایڈیٹر پہلے رجسٹرڈ ڈیجیٹل میڈیا گروپ سٹیٹ ویوز ڈاٹ پی کے اور روزنامہ سٹیٹ ویوز کی بنیاد رکھی۔ قبل ازیں وہ قومی اور ریاستی اخبارات میں ایڈیٹر سمیت دیگر اہم انتظامی پوسٹوں پر فرائض سر انجام دیتے رہے۔ سید۔خالد گردیزی صحافیوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والی ملک کی نمایاں اور سرگرم تنظیم راولپنڈی۔اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے عہدیدار رہ چکے ہیں۔ سید خالد گردیزی جموں وکشمیر ایڈیٹرز کونسل کے بانی سیکریٹری جنرل جبکہ راولپنڈی۔اسلام آباد میں کشمیری صحافیوں کی تتظیم کشمیر جرنلسٹس فورم کے سینئر ممبر ہیں اور صحافتی کیریئر کے دوران کنفلکٹ۔سیاست اور آئین جیسے موضوعات پر کام کیا۔نصابی طور پر پولیٹیکل سائنس پڑھی جبکہ ملک کے اندر اور باہر نیشنل سیکیورٹی سمیا درجنوں پیشہ ورانہ تربیتی کورس کئے۔ خالد گردیزی صحافیوں کے واحد آئینی ادارے "پریس فانڈیشن آزادکشمیر” کے بھی ممبر اور پاکستان فیڈریشن آف کالمسٹ کے نیشنل کوآرڈینیٹر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker