
اسلام آباد(آئی پی ایس)سابق وزیراعظم نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعرات کو مینار پاکستان پر انشاء اللہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کروں گا۔
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام عمران خان نے مینار پاکستان میں جلسہ کرنے کی وجہ سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ جلسہ میں اس لیے کررہا ہوں کہ 1940 میں اسی جگہ پر قراردادپاکستان پاس ہوئی تھی، اس وقت بھارت کے مسلمانوں نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ آزاد ملک پاکستان میں رہنا چاہتے ہیں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ میں کل پاکستانیوں کو مینار پاکستان اپنی حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے کیلئے بلارہا ہوں کیوں کہ ہمارے اوپر ایک بیرونی سازش کے تحت اپنے غلاموں اور پاکستان کے کرپٹ ترین کو افراد کو مسلط کیا گیا ہے۔پیغام میں عمران خان نے ہر طبقے کے افراد کو جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔





