اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

غیر قانونی ہاؤسوسنگ سوسائیٹز کی اشتہاری مہم زوروں پر ، ڈی ایم اے خاموش

اسلام آباد (آئی پی ایس)میونسپل کارپوریشن اسلام آباد کے حکام نے شہر بھر میں غیر قانونی تشہیری مہم کے حوالے سے خاموشی اختیار کر لی،ڈائریٹوریکٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن اپنے ہی احکامات پر تین سال گزرنے کے باوجود عمل درآمد میں ناکام،شہر میں غیر قانونی ہائوسنگ سوسائیٹیز کے بینرز ،پوسٹرز اور پینافلیکس کی بھر مار ہے۔

تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن اسلام آباد نے 2019میں شہر میں غیر قانونی ہائوسنگ سوسائیٹیز کے بینرز فوری اتارنے اور این او سی نہ رکھنے والی سائوسٹی اور ہائوسنگ پروجیکٹس کی اشتہاری مہم پر پابندی لگا گئی تھی،ڈائریٹوریکٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے جاری کیے گیے احکامات کے مطابق اسلام آباد کی شاہرائوں پر کسی ایسی سوسائٹی کے بینرز اور اشتہاری مہم نہیں چلائی جائے گی جس کے پاس متعلقہ ڈپارٹمنٹ کا این او سی نہ ہو

احکامات کے مطابق عملے کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ ایم سی آئی کی حدود میں ایسے تمام سینرز،ہوڈنگز اور اشتہاری مہم فوری طور پر ہٹائیں جن کے پاس این او سی نہیں ہے،جاری احکامات میں تمام غیر قانونی اشتہارات کو بھی ہٹانے کی ہدایت کی گئی تھی

ڈائریٹوریکٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن نے مزید ہدایت کی تھی کہ آئندہ ایسی کسی بھی غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹی،بلڈنگ پروجیکٹ یا غیر قانونی تشہیر کی اجازت نہیں ہوگی ،اس حوالے سے متعلقہ حکام کو سختی سے قوانین پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی تھی مگر تین سال گزرنے کے باوجود متعلقہ حکام اپنے احکامات پر کوئی عمل درآمد نہیں کروا سکے،حکام کی خاموشی کی وجہ سے شہر میں این او سی نہ رکھنے والی ہائوسنگ سوسائٹیز کی اشتہاری مہم کی بھرمار ہے جبکہ غیر قانونی اشتہارات بھی جگہ جگہ آویزان ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker