پنجابعلاقائی

سپیشل پروڈیکشن پولیس کے شہید کمانڈو وہاڑی میں سپردخاک

وہاڑی( محمد اشرف نمائندہ خصوصی) سپیشل پروڈیکشن پولیس کے کمانڈو تیکوانڈو مارشل آرٹ کے نیشنل پلیر مرزا ماجد روزے کی حالت میں روڑ ایکسیڈنٹ میں شہید ہو گئے شہید کو پولیس کی طرف سے گارڈ آف آنر کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق وہاڑی کے نواحی علاقہ کا رہائیشی مرزا ماجد حسین جو مارشل آرٹ کا بلیک بیلٹ  اور نیشنل  پلیر تھا اور سپیشل پروٹیکشن پولیس میں کانسٹیبل کی نوکری کرتا تھا لاہور میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا گزشتہ روز چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا واپس ڈیوٹی پر اپنی ہیوی موٹر سائیکل پر وہاڑی سے لاہور اپنی ڈیوٹی پر جی ٹی روڑ پر جا رہا تھا کہ پتوکی کے قریب مرحوم مرزا ماجد حسین کی موٹر سائیکل اچانک ایک دوسری موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی اور مرزا ماجد موٹر سائیکل سے گر کر روڑ سے گزرنے والے ٹرائلر کے ٹائر کےنیچے آگیا اور شدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی شہید ہوگیا جس کی اطلاع لواحقین کو بذریعہ موبائل دی گئی اور ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہچ کر نعش کو پتوکی سول ہسپتال میں شفٹ کر دیا اور نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی اور نعش کو بذریعہ ایمبولیس وہاڑی لایا گیا اور نعش وہاڑی پہنچنے پر پورے علاقے میں کہرام مچ گیا اورہر انکھ اشکبار ہو گئی مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپشل پروٹیکشنن پولیس کی طرف سے گارڈ آف آنر پیش کیا اور قبر پو پھولوں کی چادر چڑھائی شہید کے لیے دعا مغفرت بھی کی گئی اور نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا مرحوم مرزا ماجد حسین کے نماز جنازہ میں تیکوانڈو مارشل آرٹ کے گرینڈ ماسٹر ڈاکٹر محمد حسین خان , سینئر نائب صدر پنجاب تیکوانڈو ایسوسی ایشن حاجی ظفراللہ چوہدری, نیشنل ریفری علی عمران , شہزاد بھٹی, عبدالحمید بھٹی, شہباز مغل, لیاقت کنول سیاسی شخصیات میں رانا صغیر عرف گڈو , ندیم شیروانی اور سماجی و مذہبی شخصیات کے علاوہ سول سوسائٹی کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker