پنجابعلاقائی

اقتدار ملا تو ملک سے کرپشن کا خاتمہ کردیں گے، کرامت علی شیخ

پاک سرزمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل و صدر جنوبی پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں کی طرح اقتدار کے مزے لوٹنے والی عمرانی حکومت سیاسی شہید بننے کی کوشش کررہی ہے دوسری طرف اقتدار ی سیاست کے کھیل کھیل میں مفاد پرست سیاستدان جنوبی پنجاب کی محرومیوں کو بھول گئے اور الگ صوبے کے قیام کا خواب پورا نہ ہوسکا جس کا سب سے زیادہ نقصان جنوبی پنجاب کے کروڑوں مظلوم و محروم عوام کو پہنچا جس کا ترقیاتی فنڈ گزشتہ تین سالوں کی طرح اب بھی 92 فی صد واپس چلا گیا اب جنوبی پنجاب کی عوام کے سامنے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوچکا ہے کیونکہ ماضی کی مفاد پرست حکومتوں کی طرح ریاست مدینہ کی دعویدار حکومت بھی اقتدار کے مزے لوٹتی رہی اور اب سیاسی شہید بننے کی کوشش کررہی ہے کرامت علی شیخ نے مزید کہا کہ پی ایس پی کے  چیئرمین سید مصطفی کمال نے بہت ہی کم وقت میں کراچی جیسے شہر کو بلندیوں پر پہنچا دیا جس کا اعتراف پوری دنیا نے کیا  کیونکہ وہ ایک دور اندیش سیاستدان ہیں اور غریب عوام کے دکھوں کے مداوا کے لیے حقیقی عوامی نمائندے ہیں اسی لیے آنے والے انتخابات میں عوام پی ایس پی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرے تاکہ کرپشن و لوٹ مار کرنے والے سیاستدانوں سے نجات حاصل ہو اور وطن عزیز ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker