بین الاقوامیتازہ ترین

ایران جنگ میں ہلاک امریکی فوجیوں کی تعداد پینٹاگون کے ریکارڈ سے زیادہ ہونے کا انکشاف

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں ایران جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی 4 ہلاکتیں زیادہ بتائی گئی ہیں۔

ایران جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے امریکی کی تعداد پینٹاگون کی جانب سے عوامی طور پر بتائے گئے اعداد و شمار سے زیادہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکی حکام کے مطابق ایران کے ساتھ جاری جنگ کے دوران کم از کم 22 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، جو پینٹاگون کے عوامی ڈیٹا بیس میں درج تعداد سے زیادہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق واشنگٹن پوسٹ نے امریکی محکمہ دفاع کے ریکارڈ سے واقف 6 حکام سے معلومات حاصل کیں۔ ان میں سے 5 حکام نے کم از کم 22 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی جبکہ ایک اور اہلکار نے بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد 23 تک ہوسکتی ہے۔

تاہم حکام کے مطابق ان تمام ہلاکتوں کا براہِ راست جنگ سے تعلق نہیں، کچھ ہلاکتیں ایسے امریکی فوجیوں کی ہیں جو جاری جنگ کے دوران مشرق وسطیٰ میں موجود تھے، اس کے علاوہ خطے میں تعینات تین امریکی کنٹریکٹرز بھی جنگ شروع ہونے کے بعد ہلاک ہوئے ہیں۔

پینٹاگون کے عوامی ڈیٹا بیس کے مطابق گزشتہ روز18 ستمبر تک ایران جنگ کے آغاز سے اب تک 18 امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

واشنگٹن پوسٹ نے کہا کہ پینٹاگون نے ہلاکتوں کے اعداد و شمار میں اس فرق سے متعلق سوالات کا جواب نہیں دیا۔

دوسری جانب امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے رپورٹ مسترد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اسے ’’مکمل جھوٹ‘‘ قرار دیا۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ایران جنگ کے آغاز سے اب تک 820 سے زیادہ امریکی فوجی زخمی بھی ہو چکے ہیں، جن میں کئی ایرانی جوابی حملوں کے نتیجے میں دماغی چوٹوں کا شکار ہوئے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker